الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

ملک بھر سے 21ہزار482، قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئی5473اورصوبائی کیلئی13693، قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے 436جبکہ صوبائی کیلئے 1255،قو می اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے 154جبکہ صوبائی نشستوں کیلئے 471کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے

منگل جون 18:03

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیئے ،ملک بھر سے 21ہزار482کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لئے 5ہزار473جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لئے 13ہزار 693کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، قومی اسمبلی کے لئے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے 436جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے 12سو55کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، قو می اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے 154جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے 471کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لئے 435جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے 1400کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، بلوچستان سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے 36 جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئی116کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے 56کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اور فاٹا سے قومی اسمبلی کے لئی992جبکہ خیبر پختونخوا سے صوبائی اسمبلی کے لئے 1920کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتینکی مخصوص نشستوں کے لئے 88 جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئی262کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ،خیبر پختونخوا سے صوبائی اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے 73کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔

پنجاب اور اسلام آبادسے قومی اسمبلی کے لئی2700 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے لئے 6ہزار 747کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے 236 جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئی664کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ،،پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے لیے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئی232کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

سندھ سے قومی اسمبلی کے لئی1346 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ سندھ سے صوبائی اسمبلی کے لئے 3ہزار626کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، سندھ سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے 76 جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئی213کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ،،سندھ سے صوبائی اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئی471کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، ملک بھر سے قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے 154کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔