نگران وزراء کی نیوز کانفرنس سے لگتا ہے کہ ان پر (ن) لیگ کا پریشر ہے، اسد عمر

تمام دعوئوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں آئی، گزشتہ 11ماہ میں حکومت نے اسٹیٹ بنک سے 2384ارب روپے کے قرضے لیئے، آدھا اسلام آباد پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے، نگران حکومت پورا سچ بولے یا 25جولائی تک وقت گزاریں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو

منگل جون 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ تمام دعوئوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں آئی، گزشتہ 11ماہ میں حکومت نے اسٹیٹ بنک سے 2384ارب روپے کے قرضے لیئے، آدھا اسلام آباد پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے، نگران وزراء کی نیوز کانفرنس سے لگتا ہے کہ ان پر (ن) لیگ کا پریشر ہے، نگران حکومت پورا سچ بولے یا 25جولائی تک وقت گزاریں ۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ قرضے لے کر زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانا معیشت پر بوجھ ہے، گزشتہ 11ماہ میں حکومت نے اسٹیٹ بنک سے 2384ارب روپے کے قرضے لیئے، زیادہ قرض لینے سے کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ رہا ہے، تمام دعوئوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں آئی، نگران حکومت کو معیشت سے متعلق پالیسی وضع کرنی چاہیے، روپے کی قدر گرنے سے ہر پاکستانی خاندان پر 40ہزار روپے سے زائد قرض بڑھتا ہے، نگران حکومت کو معیشت سے متعلق پالیسی وضع کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آدھا اسلام آباد پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے، اسلام آبادکے عوام تمام سوالات شاہد خاقان عباسی سے پوچھیں گے، نگران حکومت قوم کے سامنے صحیح حقائق رکھے، اور کسی پر تنقید کرنے کی بجائے سچ بولے، بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گر رہے ہیں ، نگران وزراء کی نیوز کانفرنس سے لگتا ہے کہ ان پر (ن) لیگ کا پریشر ہے، نگران حکومت پورا سچ بولے یا 25جولائی تک وقت گزاریں ، ہم گزشتہ 3برسوں سے کہہ رہیے ہیں کہ حکومت نے معیشت کو ڈبو دیا ہے۔