25 جولائی کا الیکشن پاکستان کے عوام کے لئے ترقی کا ریفرنڈم ہو گا‘احسن اقبال

امید ہے نگران وزیر اعلی پنجاب اپنی ذمہ داریاں آزادنہ طور پر نبھائیں گے ‘سابق وفاقی وزیر

منگل 12 جون 2018 18:12

25 جولائی کا الیکشن پاکستان کے عوام کے لئے ترقی کا ریفرنڈم ہو گا‘احسن ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے خلاف یکطرفہ کاروائی ہو رہی ہے جو سب کو نظرآرہی ہے اس کو بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس وقت مسلم لیگ ن نیب اور دیگر سمتوں سے پکڑ میں ہے دوسری جماعتیں خوب مزے لوٹ رہی ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی زیر نے کہا کہ 2008 اور 2013 تک سب جانتے ہیں کتنی کرپشن ہوئی تھی تمام کرپشن کے مگر مچھ ڈرائی کلین ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں نئی پی ٹی آئی ق لیگ اور پاک سر زمین کا مکسچر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 172 قومی اسمبلی کی نشستوں کا اعلان ہوا ہے ان میں سے صرف 23 پی ٹی آئی کے لوگ ہیں باقی سارے دوسری جماعتوں کے بھگوڑے ہیں ۔احسن اقبال نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں کے پی کے۔

(جاری ہے)

سندھ کے صوبے تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں 25 جولائی کا الیکشن پاکستان کے عوام کے لئے ترقی کا ریفرنڈم ہو گا پاکستان مسلم لیگ ن نے جو ملک کی ترقی کیلئے منصوبے شروع کیے ہیں ان کا تسلسل قائم رکھنے کیلئے ووٹر ہماری جماعت کو دوبارہ برسراقتدار لائیں گے اور انشاء اللہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ، نگران وزیر اعلی کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلی کے متعلق ہمیں خدشات تھے نگران وزیر اعلی پنجاب کا ن لیگ کے خلاف رجحان ریکارڈ کا حصہ ہیں امید ہے نگران وزیر اعلی پنجاب اپنی ذمہ داریاں آزادنہ طور پر نبھائے گے آزاد منصفانہ الیکشن ہونا پاکستان کے مستقبل کے لئے بہت ضروری ہے۔