شہباز شریف سے ملک سہیل خان کامریال کی ملاقات ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

منگل 12 جون 2018 18:12

شہباز شریف سے ملک سہیل خان کامریال کی ملاقات ، سیاسی امور پر تبادلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف سے اٹک سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن )کے سابق رکن اسمبلی ملک سہیل خان کامریال نے پارٹی سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹائون میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملک سہیل خان کامریال نے شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔