Live Updates

مردان میں انتخابی عمل کے پرامن اور احسن انداز میں تکمیل کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی قائم کردی

منگل 12 جون 2018 18:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارم یونٹ (PMRU) چیف سیکرٹری آفس کی ہدایات کی روشنی میں ضلع مردان میں انتخابی عمل کے پرامن اور احسن انداز میں تکمیل اور اس حوالے سے عوام،سیاسی جماعتوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی سہولت اور آسانی کے لیے ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے اپنی سرکردگی میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی قائم کردی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ وزنانہ ،ایکسئین بلڈنگ محکمہ مواصلات و تعمیرات، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر 1122 ،تحصیل میونسپل آفیسرز،ریجنل انفارمیشن آفیسر اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف ، عوامی نیشنل پارٹی ، پاکستان پیپلز پارٹی ،جمعیت علمائے اسلام (ف)،پاکستان مسلم لیگ( نواز)،جماعت اسلامی ،قومی وطن پارٹی اورجمعیت علمائے اسلام (س)کے ضلعی صدور شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ضلع میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہر پندرہ روز بعد کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔کمیٹی ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پارٹی صدور کی مشاورت سے بڑے جلسوں کے لیے مناسب جگہوں کا تعین کرے گی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں کے لیے افہام تفہیم سے متفقہ لائحہ عمل بھی وضع کرے گی ۔اسی طرح کمیٹی سیاسی سرگرمیوں کے دوران متعلقہ سرکاری محکموں کی جانب سے ضروری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ تمام اُمور پرامن انداز سے نمٹائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات