گورنمنٹ آئمہ مساجد ایسوسی ایشن پشاور خیبر پختونخوا نے عید الفطر کی نمازوں کے لئے اوقات کار اور آئمہ کرام کے ناموں کا اعلان کردیا

منگل 12 جون 2018 18:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) گورنمنٹ آئمہ مساجد ایسوسی ایشن پشاور خیبر پختونخوا نے عید الفطر کی نمازوں کے لئے اوقات کار اور آئمہ کرام کے ناموں کا اعلان کردیا ہے مذکورہ ایسوسی ایشن کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مولانا خیال محمد محمدی نماز عید الفطر جامع مسجد ذی النورین سول کالونی ورکس روڈ کبابیان میں ساڑھے چھ بجے صبح پڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مولانا قاری عبدالسلام عارف، جامع مسجد ظفریہ گائوں ککڑ میں ساڑھے چھ بجے ، مولانا الیاس محمد جامع مسجد سفید پٹوارپایاں میں6.45 بجے صبح ، مولانا قاری شمس الدین محمود جامع مسجد محمدی فیصل کالونی میں سات بجے صبح ، مولانا احسان الہادی ڈاکٹرز کالونی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں سات بجے صبح ، مولانا قاری سید رفیق شاہ جامع مسجد خزانہ بالا چارسدہ روڈ میں ساڑے چھ بجے صبح، مولانا غلام فاروق تسنیم جامع مسجد گڑھی شیرداد میں ساڑھے چھ بجے صبح، مولانا غنی الرحمان جامع مسجد بٹیاں ناگمان میں ساڑھے چھ بجے ، مولانا اسد اللہ جامع مسجد خدرہ خیل میں ساڑھے چھ بجے صبح اور مولانا عبدالرشید جامع مسجد مدینہ شالیمار کالونی ورسک روڈ میں 6.15 بجے صبح عید الفطر کی نماز پڑھائیں گے

متعلقہ عنوان :