اریگیشن سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کیلئے 3 کھرب 32 ارب روپے سے زائد کی منظوری

منگل 12 جون 2018 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 74 ویں اجلاس میں اریگیشن سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر3 کھرب 32 ارب 24کروڑ 60لاکھ روپے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کی74ویں اجلاس میں اریگیشن سیکٹر کی جس سکیم کی منظوری دی گئی اس میں نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان IV- (NFPP-IV) پر عملدر آمد (امبریلا پی سی ون) کیلئے 3 کھرب 32 ارب 24 کروڑ 60 لاکھ روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :