کوہاٹ میں رہزنی کی کوشش ناکام بنا کر دو مسلح رہزنوں کو گرفتار کرلیا گیا

منگل 12 جون 2018 18:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) کوہاٹ میں رہزنی کی کوشش ناکام بنا کر دو مسلح رہزنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کاروائی میں زیر حراست ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا مال بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کوہاٹ پنڈی روڈ پر واقع بہاولنگر کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر دو افراد سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کے واقعے کی اطلاع پر فی الفور کاروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران علاقے کا محاصرہ کرتے پولیس نے مزاحمت کے بعد واردات میںملوث دو مسلح رہزنوں عبدالوہاب ولد سعید شاہ اور رشید شاہ ولد مبارک شاہ ساکنان بہاولنگر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے تیس بور پستول بمعہ کارتوس اور شہریوں سے لوٹی گئی موبائل فون سیٹس برآمد کرلئے ۔زیر حراست دونوں رہزنوں کو فوی طور پر تھانہ محمد ریاض شہید منتقل کردیا گیا جہاں متاثرہ شخص حسن علی ولد باقی خان سکنہ ضلع کرک کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ دونوں نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور ان سے رہزنی کی واردات کے حوالے سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔