لالہ موسیٰ ،ْ جی ٹی روڈ پر قائم بنک کے اندر موجود دو نوسر بازوں نے صباء شاپنگ مال کے ملازم سے 37 ہزار روپے کی رقم لوٹ لی

منگل 12 جون 2018 18:16

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر قائم بنک کے اندر موجود دو نوسر بازوں نے صباء شاپنگ مال کے ملازم سے 37 ہزار روپے کی رقم لوٹ لی ۔پولیس تھانہ سٹی کو درخواست دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صباء شاپنگ سٹی مال سینٹر کا ملازم نوید جی ٹی روڈ پر پرائیویٹ بنک میزان بنک سے آن لائن رقم بھیجنے کے لیے گیا تو بنک کے اندر ایک بوڑھے اور جوان نے اسے کہا کہ آن لائن کرانے سے پہلے نوٹوں کو ترتیب تو دے لو اور باتوں باتوں میں گنتی کراتے قریبا37ہزار روپے لیکر غائب ہوگئے ملازم نوید نے جب رقم جمع کروائی تو رقم کم۔

نکلی جس پر پولیس رپورٹ درج کروا دی گئی ہے اسی طرح دیگر بنکوں میں میں کیشیئر کی طرف سے زیادہ رقم دیئے جانے کی شکایات ملی ہے میزان بنک کی دوسری برانچ سے دس ہزار رقم زیادہ دئیے جانے کی اطلاعات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :