ن) نے پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشست پر بصارت سے محروم امیدوار کو ٹکٹ دیدیا

ٹکٹ جاری کرنے پر قیادت کا مشکور ہوں ،اسمبلی میں اقلیتوں ، بصارت سے محروم افراد کیلئے آواز بلند کروں گا‘ منیر کھوکھر

منگل جون 18:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب اسمبلی میںاقلیتوں کی مخصوص نشست پر بصارت سے محروم امیدوار کو ٹکٹ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

منیر مسیح کھوکھر والٹن روڈ لاہور کارہائشی ہے اور ان کا پارٹی کی طرف سے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے جاری کردہ فہرست میں تیسرا نمبر ہے ۔منیر مسیح کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیس سال سے پارٹی کا کارکن ہوں۔ قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کرکے پارٹی ٹکٹ دیا۔ اسمبلی میں پہنچ کر اقلیتوں اور بصارت سے محروم افراد کے حقوق کیلئے آواز بلند کروں گا۔