نگران وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب احمد وقاص ریاض نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

سیکرٹری اطلاعات پنجاب عبداللہ خان سنبل کی نگران وزیر اطلاعات سے ملاقات ، محکمے کے امور پر بریفنگ

منگل 12 جون 2018 18:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) نگران وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب احمد وقاص ریاض نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور سٹاف سے تعارفی ملاقات کی - سیکرٹری اطلاعات پنجاب عبداللہ خان سنبل نے نگران وزیر اطلاعات کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-سیکرٹری اطلاعات نے محکمے کے افعال کار پر بھی بریفنگ دی-صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگران وزیراعلی نے جو ذمہ داریاں سونپی ہیں وہ دیانتداری اور غیرجانبداری کے ساتھ انجام دیں گی-دریں اثناء ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ڈویژن کے وفد نے صدر فلاحت حسین کی قیادت میں وزیراطلاعات و ثقافت سے ملاقات کی اور وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی-وفد میں چیمبر کی بانی صدر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم ، شازیہ سلیمان ، قیصرہ شیخ، فاخرہ حسن اور شکیلہ بانو بھی شامل تھیں- احمد وقاص ریاض نے وفد کو یقین دلایا کہ ثقافتی سرگرمیوں کے لئے محکمہ اطلاعات و ثقافت ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ہرممکن تعاون کرے گا۔