نگران وزیراطلاعات احمد وقاص ریاض کا شادمان اور والٹن رمضان بازار کا دورہ

صوبائی وزیر نے تمام سٹالز کا معائنہ کیا اور نرخنامے چیک کئے، صارفین سے بھی بات چیت کی

منگل جون 18:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) نگران وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب احمد وقاص ریاض نے شادمان اور والٹن رمضان بازار وں کا دورہ کرکے شہریوں کے لئے سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا- صوبائی وزیر نے شادمان رمضان بازار میں تمام سٹالز کا معائنہ کیا اور نرخنامے چیک کئی- انہوں نے خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے بھی بات چیت کی جنہوں نے بتایا کہ رمضان بازار میں اچھے ماحول میں انہیں معیاری اشیا بازار سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں- احمد وقاص ریاض نے ہدایت کی کہ شہریوں کی کسی شکایت کی صورت میں فوری ازالہ کیا جائی-رمضان بازار کے آخری دن تک کسی سہولت میں کمی نہیں آنی چاہیے - بعدازاں نگران وزیر اطلاعات نے والٹن رمضان بازار کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن انور بریار نے انتظامات پر بریفنگ دی-انہوں نے کہا کہ رجسٹرشکایات پر درج ہونے والی ہر شکایت پر فوری عملدرآمد کرکے متعلقہ شہری کو بھی فون پر اطلاع دی جاتی ہے -احمد وقاص ریاض نے ڈسپنسری کا بھی معائنہ کیا اور رجسٹر شکایات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :