موٹروے پولیس نے عید الفطر کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے و الوں کے خلاف کاروائی کیلئے اقدامات کرلئے ہیں ‘احمد ارسلان ملک

مسا فروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس کروایا جائے گا ،وائلیشن کرنے والی پبلک سروس گاڑ یوں کو 24گھنٹے کیلئے بند کر دیا جائے گا

منگل جون 18:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر موٹروے پولیس این فائیو سنٹرل زون نے عید الفطر کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے اور سواریوں کی اوور لوڈنگ کر نے و الوں کے خلاف کاروائی کے لیے اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ جس میں مسا فروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس کروایا جائے گا اور وائلیشن کرنے والی پبلک سروس گاڑ یوں کو 24گھنٹے کے لیے بند کر دیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے زائد کرایہ وصولی اور اوورلوڈنگ کے خلاف جاری مہم میں سنٹرل زون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ عید الفطر پر زائد کرائے کی وصولی اور مسافرو ں کی اوورلوڈنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے سیکٹر لیول پر ایس ایس پی سیکٹر کمانڈر جبکہ ہر بیٹ میں ڈی ایس پی کی نگرانی میں زائد کرایہ وصولی کے خلاف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران مسافروں سے زائدکرایہ وصول کرنے اور مسافروں کی اوور لوڈنگ کے متعلق شکایات کے ازالہ کے لیے سپیشل کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیںاور مسافر اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصولی کی شکایات 130ہیلپ لائن کے علاوہ قائم کیے گئے۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے موٹروے پولیس پٹرولنگ افسران کو حکامات جاری کرتے ہوئے کہااوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کے خلاف ہر ممکن اقدامات کر یں۔

اس سلسلے میں بلاتفر یق قانون کو نافذ کر یں۔ پولیس افسران پبلک سروس گا ڑیوں میں مسافروں سے اوور چارجنگ کے بارے میں معلومات حاصل کر یں اور کسی بھی شکایت کی صورت میںفوری کاروائی کر یں۔اور مسافروں کوزائد کرایہ فوری طور پر واپس کروایا جائے۔ڈی آئی جی نے سیکٹر اور بیٹ کمانڈرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا وہ زاتی طور پر اس مہم کی نگرانی کر یں۔

ٹرانسپورٹرز حضرات سے بھی میٹنگ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوور چار جنگ کے سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے سے بھی ہر ممکن تعاون حا صل کیا جائے گا. ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے مو با ئل ایجوکیشن یونٹس کے افسران کو بھی ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا بس/ہائی ایس ٹرمینل پر بریفنگ دیں اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ میٹنگ کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ عید کے موقع پر زائد کرایہ کی وصولی اور اوور لوڈنگ سے اجتناب کریںانہوں نے مذید کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران مسافراپنے ساتھ قیمتی اشیاء لے کر سفر کرتے ہیں اور ان دنوں جرائم پیشہ عناصر بھی سر گرم ہوتے ہیں ۔

ان عناصر کی سر کوبی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں اور ٹال پلازوں پرپی ایس وی ایس کی موووی کے ساتھ ساتھ اینٹی کرائئم اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔