روپے کی بے قدری قرضوں میں اضافہ اور مہنگائی کے طوفان کاپیش خیمہ ہے‘میاں مقصود احمد
سپریم کورٹ کی جانب سے موبائل کارڈزپر ٹیکس وصولی معطل کرنادرست اقدام،عملدرآمد کروایاجائے‘امیر جماعت اسلامی پنجاب ․
منگل 12 جون 2018 18:28
(جاری ہے)
ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قرضوں کابوجھ450ارب تک جاپہنچا ہے۔روپے کی بے قدری ملک میں مہنگائی کے طوفان کاپیش خیمہ ہے جوعوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔
نگران حکومت 22کروڑ عوام کااحساس کرے ،اگر وہ عوام کے لیے آسانیاں پیدانہیں کرسکتی تو مسائل میں اضافے کاباعث بھی نہ بنے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے معاشی لحاظ سے پاکستان کو ایشیا کاکمزور ترین ملک بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔چین،بھارت،بنگلہ دیش معاشی لحاظ سے دن بدن مضبوط سے مضبوط ترہوتے جارہے ہیں جبکہ پاکستان میں آئے روزمعیشت دگرگوں اور ڈگمگاتی کشتی کی مانند نظر آتی ہے جس کو مصنوعی سہارا دینے کے لیے قرض پہ قرض لیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنانے سے بہترہے کہ حکومت فی لیٹرمنافع کم کرے تاکہ عوام کو ریلیف میسر ہو۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے موبائل فون کارڈز پرٹیکس کٹوتی کومعطل کرنا قابل تحسین اقدام ہے،اس پر عمل درآمدبھی کروایاجائے۔حکومت عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ٹیکسوں کی بھرمار نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے۔جب تک بڑے مگرمچھوں کو ٹیکس کے نظام میں نہیں لایاجائے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔حکومت اداروں میں موجودان کالی بھیڑوں کامحاسبہ کرے جوان مگرمچھوں کوقانون میں موجود سقم اور دیگرخامیوں سے فائدہ اٹھانے کی راہ دکھاتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.