سندھ ہائی کورٹ کا صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی موثر بنانے کا حکم برقرار

منگل 12 جون 2018 18:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی موثر بنانے کا حکم برقرار رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں صوبے بھر کے اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سندھ حکومت نے سیکیورٹی سے متعلق جواب جمع کرارکھا ہے،جس میں سندھ حکومت کا موقف ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ کی سیکیورٹی کے لیے ایس او پی مرتب کردی ہیں،آئی جی سندھ کو ایس او پی پر عملدرآمد کے لیے پابند کردیا ہے،صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،صوبے کے دیہی اور شہری علاقوں کے اسکولوں کیاطراف میں دیواریں اور مانیٹرنگ کا سخت نظام بنا دیا گیا یے،کسی اسکول کی سیکیورٹی کا مسئلہ ہے تو درخواست گزار نشاندہی کرے، مسلہ حل کردیا جائے گا، عدالت کا 15 اگست کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کردی،عدالت نے صوبے بھرکے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی موثر بنانے کا حکم برقرار رکھا ہے۔