سپریم کورٹ: کرمنل اور خلاف ضابطہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کیس کی سماعت

عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اوراٹارنی جنرل کوآئندہ سماعت تک ہر صورت جواب داخل کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی

منگل 12 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کرمنل اور خلاف ضابطہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کیس کی سماعت عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اوراٹارنی جنرل کوآئندہ سماعت تک ہر صورت جواب داخل کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ۔منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کرمنل اور خلاف ضابطہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور اٹارنی جنرل آفس کے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور اٹارنی جنرل آفس پر 50,50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اوراٹارنی جنرل کوآئندہ سماعت تک ہر صورت جواب داخل کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب کیلیے مہلت طلب کی تھی۔ عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے اعلی پولیس افسران کے خلاف انکوائری رپورٹس طلب کر رکھی ہیں گریڈ 18 سے اوپر کے 35 پولیس افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی و دیگر پر خلاف قانون بھرتیوں کا الزام عائد ہے