میئر راولپنڈی سردار نسیم کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا گیا

منگل 12 جون 2018 18:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے مئیر راولپنڈی سردار نسیم کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف جاوید مغل اور نورین اختر نے اپیل دائر کر رکھی تھی۔ جسٹس عبادالرحمن نے اپیلوں کی سماعت کے بعد مئیر راولپنڈی کی نااہلی ختم کردی۔

(جاری ہے)

سردار نسیم نے پہلے ہی الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف حکم امتناعی لے رکھا تھا۔مئیر راولپنڈی سردار نسیم پر الزام تھا کہ وہ مخصوص نشستوں کے انتخابی عمل پر اثر انداز ہوئے اور ووٹرز کو ووٹ دکھا کر پول کرنے پر مجبور کیا۔ الیکشن کمیشن نے 26 اپریل 2017 مخصوص نشستوں کے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے سردار نسیم کو نااہل قرار دیا تھا۔