ْواٹر بورڈ کے ہیلتھ ورکرز ریاض پر یوسی 16لانڈھی کے وائس چیئرمین ساجد قریشی کے تشدد کی مذمت

منگل جون 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،چیئرمین سیوریج ڈسٹرکٹ ایسٹ امانت مسیح نے ہیلتھ ورکرریاض پر یوسی نمبر16لانڈھی کے وائس چیئرمین ساجد قریشی کی جانب سے تشدد کے واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے دن عوامی نمائندوں کی جانب سے واٹربورڈ کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنانا معمول بن گیا ۔

(جاری ہے)

ایک ماہ قبل یوسی 16لانڈھی کے کونسلر جمیل نے ہیلتھ ورکرریاض سے ٹچ موبائل مانگا تھا جسکی شکایت وائس چیئرمین ساجد قریشی کو کی گئی تھی اب گذشتہ روز ہیلتھ ورکرریاض کو وائس چیئرمین ساجد قریشی نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔جس پر اطلاع ملتے ہی یونائٹیڈ ورکرز یونین کے قائدین نے سپرٹینڈنگ انجینئر واجد صدیقی اور ایگزیکٹو انجینئر اسلام زئی کے ساتھ بھرپور احتجاج کیا اور انکی یقین دہانی پر عید تک احتجاج موخر کردیا ۔اور ملازمین کی عزت نفس کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :