پیپلز یونائٹیڈ ورکرز یونین لیاری کے مرکزی عہدیداروں صالح محمد شیدی ۔شاہجان کیٹرک کی سجن یونین میں شمولیت

منگل جون 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) پیپلز یونائٹیڈ ورکرز یونین لیاری کے سینئر وائس چیئرمین صالح محمد شیدی نے مرکزی عہدیداروں شاہجان کیٹرک ،انور بلوچ ،شاہد بلوچ ،طارق محمود ،امام بخش ،عبدالرشید بلوچ ،افضل نیازی ،محمد حنیف ،وحید ،عبدالعزیز ،محمد افضل اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ سے انکے دفتر میں ملاقات کرکے پیپلز یونائٹیڈ ورکرز یونین کو خیر باد کرکے سجن یونین میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے سیدذوالفقارشاہ کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

صالح محمد شیدی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں بے یارومددگار چھوڑدیا گیا تھا ۔اس موقع پر سیدذوالفقارشاہ نے ہمیں سہارا دیا اور ہمارے مسائل کو حل کرنے کی جدوجہد کی ۔

(جاری ہے)

آج سے ہم بھی محنت کشوں کی اس تحریک کا حصہ بن گئے ہیں اور انشاء اللهجلد ہی جائز اور قانونی مسائل کو حل کروایا جائے گا ۔اس موقع پر سجن یونین کے رہنما پھول محمد خان ،سیدرضا شاہ ،محمد احمد اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سیدذوالفقارشاہ نے پیپلز یونائٹیڈ لیاری کے قائدین کو یقین دلایا کہ انکے تمام جائز مسائل کو حل کیا جائے گا ۔تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اور عیدسے قبل 25فیصد اضافی الائونس کی ادائیگی کو بھی ممکن بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :