ڈیر ہ اسماعیل خان ،ویگن اورموٹرسائیکل تصادم میں دوافراد جاں بحق ،دوزخمی ہوگئے

منگل جون 18:38

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) الامان شوگرملزکے قریب ویگن اورموٹرسائیکل تصادم میں دوافراد جاں بحق جب کہ دوزخمی ہوگئے ‘چشمہ چیک پوسٹ کے قریب کھڑے مسافروں پرگاڑی چڑھنے سے 10مسافرزخمی ہوگئے‘ درازندہ سے آنے والی فلائنگ کوچ کی ٹکر سے 7سالہ بچہ زخمی جب کہ کلاچی موڑ کے قریب گاڑی الٹ گئی‘گزشتہ روز ڈیال روڈ پر دوگاڑیوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہونے والا ہدایت اللہ سکنہ فتح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق درابن روڈ پرالامان شوگرملز کے قریب ویگن اورموٹرسائیکل کے تصادم میں موضع لوک کے رہائشی عمران اوراسامہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ مدثر اورمزمل زخمی ہوگئے جن کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ تھانہ درابن کی حدود میں درازندہ سے آنے والی فلائنگ کوچ کی ٹکر سے 7سالہ بچہ مدثرعمرسکنہ گنڈی عاشق شدیدزخمی ہوگیا جس کوفوری طورپر ایس ایچ اوتھانہ درابن پرویزشاہ نے ہسپتال منتقل کرادیا جب کہ کلاچی موڑ کے قریب آنے والی موٹرکارتیزرفتاری کے باعث الٹ گئی اسی طرح چشمہ کے قریب واقع چیک پوسٹ کے ساتھ کھڑے مسافرو ں پر گاڑی چڑھ گئی جس سے 10مسافرزخمی ہوگئے جن کو فوری طورپر چشمہ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزڈیال روڈ پردوگاڑیوں کے تصادم میں شدید زخمی ہونے والاہدایت اللہ دھپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جس کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔

متعلقہ عنوان :