ڈیر ہ اسماعیل خان ، تیرہ سالہ شادی شدہ لڑکی کی خود کشی کاڈراپ سین ،مقتولہ کی بہن اورشوہرقاتل نکلے

منگل جون 18:38

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) گائوں کرڑ شدی کی تیرہ سالہ شادی شدہ لڑکی کی خود کشی کاڈراپ سین مقتولہ کی بہن اورشوہرقاتل نکلے‘بہن نے بہن کی زندگی اجاڑکربہنوئی سے شادی کرلی۔ لڑکی کے والدکی رپورٹ پر مقتولہ کی بہن اورشوہر کے خلاف تھانہ کینٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں کرڑ شدی کے رہائشی رمضان ولد غلام حسین نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میری 13سالہ بیٹی رانی بی بی کی ایک سال پانچ ماہ قبل محمدافضل ولد شاہجہان دھپ سکنہ شاہجہان شہید ٹائون میں شادی ہوئی تھی لیکن 26اپریل 2018کوہمیں بتایاگیا کہ رانی بی بی نے خود کشی کرلی ہے لیکن بعدمیں پوسٹمارٹم رپورٹ اورہماری تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ واقعہ خود کشی نہیں تھابلکہ قتل تھا ۔

میری دوسری بیٹی سویرابی بی نے اپنے بہنوئی افضل دھپ سے مل کر اپنی بہن رانی بی بی کوقتل کیااوربعدمیں سویرابی بی نے اپنے بہنوئی افضل دھپ سے شادی بھی کرلی ۔