نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان سے وویمن چیمبر کے وفد کی ملاقات

منگل 12 جون 2018 18:39

نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان سے وویمن چیمبر کے وفد کی ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پشاوروویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر مسز فوزیہ عنایت کی قیادت میں وویمن چیمبر کے ایک وفد نے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان سے فرنٹیئر ہائوس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر وویمن چیمبر کی سابق صد ر مسزنزہت رئوف ‘ مسز ناصر لغمانی ‘وویمن چیمبر کی نائب صدر مسز رخسانہ نادر ‘ عذرا جمشید اور دیگر ایگزیکٹو ممبران موجود تھیں۔

(جاری ہے)

صوبائی نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے لئے مختلف ٹرینگ سنٹر اور ڈسپلے سنٹر کاقیام عمل میں لایا جائے گا جس میں کاروبار کرنے والی خواتین مستفید ہوں گی ۔ وویمن چیمبر کی صدر مسز فوزیہ عنایت نے نگران وزیراعلیٰ جسٹس دوست محمد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :