مخالفین پاکستان پیپلزپارٹی کاراستہ روکنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،عاصمہ عالمگیر

منگل 12 جون 2018 18:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) سابق مشیربرائے وزیراعظم اورپاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماعاصمہ عالمگیرکے حلقہ NA-27پرکاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعددرست قرار،عاصمہ عالمگیرآئندہ عام انتخابات پرحلقہNA-27سے انتخابات میںجنرل نشست پرحصہ لیںگی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے عاصمہ عالمگیرنے کہاکہ مخالفین پاکستان پیپلزپارٹی کاراستہ روکنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے مگرخاطرجمع رکھیںانشاء اللہ جیت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ حلقہ NA-27 میں ترقیاتی کام،سوئی گیس کی فراہمی،بجلی کی فراہمی سمیت دیگرترقیاتی کام کسی فردواحدکے نہیںپاکستان پیپلزپارٹی کی مرہون منت ہے، حلقہNA-27کابچہ بچہ اب بھی پاکستان پیپلزپارٹی کاجیالاہے اورپاکستان پیپلزپارٹی کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکرینگے۔