ہنگو پولیس کی کارروائی 15جرائم پیشہ افراد گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 12 جون 2018 18:42

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) ہنگو پولیس نے کی کارروائی دو منشیات فروشوں سمیت 15جرائم پیشہ افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہنگو آصف گوہر کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق تھانہ سٹی صدر دوآبہ اور ٹل پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عمر حیات خان اور ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں ضلع بھر میں مختلف مقامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چھاپے لگائے اس دوران دو منشیات فروشوں حیدر علی اور ناصر علی سمیت 15جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف 5پستول ایک بندوق 7عدد چارجرز 4سو مختلف بور کے کارتوس ساڑھی چار کلو گرام چرس برآمد کرلی پریس ریلیز میں ڈی پی او نے کہا ہے کہ ضلع ہنگو کے تمام تھانوں کے حدود میں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق اور بغیر کسی مصلحت دباو کے کاروائیاں جاری کھی گی ؂

متعلقہ عنوان :