وائس چانسلر کے آئی یو کا یونیورسٹی کے مختلف حصوں کامعائنہ،ڈائریکٹر آئی ایم اے آر سی کی بریفنگ

منگل جون 18:42

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کیمپس میں قائم گرلز ہاسٹل کا دورہ کیا،طالبات و سٹاف سے ملے ،ان کے مسائل دریافت کیئے۔ وائس چانسلر نے ہاسٹلز میں طالبات کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور طالبات کو ز یادہ سے ز یادہ سہولیات بہم پہنچانے کی ہدایت کی تاکہ طالبات کو ہاسٹل میں تدریس و تحقیق کا بہتر ماحول پید اہو۔

وائس چانسلر کے ہمراہ ڈاکٹر منظورعلی، ڈائریکٹر ورکس شبیر حسین بھی تھے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وائس چانسلر نے شعبہ مائننگ انجینئرنگ کا دورہ کیا۔اس موقع پرفیکلٹی آف انجینئرنگ کی پی سی و ن پر نظرثانی کیلئے اہم اجلاس کی صدارت کی تاکہ آنے والے پی ایس ڈی پی کے اجلاس میں ریوائزڈ پی سی ون جمع کرایا سکے۔ (آئی ایم اے آر سی ) کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سید معظم نظامی نے اپنے سینٹر سے متعلق وائس چانسلر کو بریفنگ دی۔ ڈاکٹر سید معظم نے اس سینٹر کو مزید بہتر اور فعال بنانے کیلئے اپنی تجاویز دیں۔وائس چانسلر نے (آئی ایم اے آر سی ) سینٹر کو فعال بنانے کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :