نارووال کے گائوں موضع ٹھے میں حویلی سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

دیرنیہ دشمنی پر قتل کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

منگل جون 18:42

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) تھانہ ندوکے گائوں موضع ٹھے میں حویلی سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد،دیرنیہ دشمنی پر قتل کیا گیا،،پولیس ،،تھانہ ندوکے کے مطابق گذشتہ روز پولیس کو اطلاع ہوئی کہ موضع ٹھے کے رہائشی بھٹو نامی شخص کی حویلی میں لاش پڑی ہے پولیس جب موقع پر پہنچ کر لاش کو دیکھ کر شناخت کیا تو پتہ چلا کہ مقتول موضع پونگ کا رہائشی تھا اور اس کو دیرنیہ دشمنی پر قتل کیا گیا تھا پولیس نے مقتول کے والد کی ادریس کی مدعیت میں شہزاد اور ارشاد نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا کر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :