Live Updates

کالاشاہ کاکو ،تحریک انصاف کا یوسی چیئرمین سینکڑوں ساتھیوں اور کونسلرز سمیت ن لیگ میں شامل ہو گیا

منگل 12 جون 2018 18:43

کالاشاہ کاکو ،تحریک انصاف کا یوسی چیئرمین سینکڑوں ساتھیوں اور کونسلرز ..
کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) تحریک انصاف کا یوسی چیئرمین سینکڑوں ساتھیوں اور کونسلرز سمیت ن لیگ میں شامل، رانا تنویر حسین گروپ کی حمایت کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے یوسی چیئرمین دھڑو مسلم محمد حسین بھلر اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور کونسلرز سمیت ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مقامی ڈیرے پر منعقدہ تقریب میں سابق ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار این ای119رانا افضال حسین، امیدوار ایم پی اے PP-136چوہدری مشتاق احمد گجر ، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی رانا ماجد نواز، یوسی چیئرمین رانا حسیب عامر سمیت دیگر لیگی راہنماء بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر یوسی چیئرمین محمد حسین بھلر سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین گروپ کے ایم این اے رانا افضال حسین ، ایم پی اے چوہدری مشتاق احمد گجر کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات