سرگودھا میں غلط پارکنگ کرنیوالی گاڑیوں کو اٹھانے کیلئے لفٹر کی عدم دستیابی

منگل جون 18:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) میئر سرگودھانے وعدہ کے باوجود ٹریفک پولیس کوسرگودھا میں غلط پارکنگ کرنیوالی گاڑیوں کو اٹھانے کیلئے لفٹرفراہم نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث اندرون شہر غیر قانونی پارکنگ نے ٹریفک کا بہڑا غرق کرکے رکھ دیا،تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل کنٹوئمنٹ بورد اور میونسپل کارپوریشن کی طرف سے سابق آرپی او سرگودھاذوالفقار حمید کی اپیل پر ابتدائی طور پر دونون اداروں کی طرف سے ایک ایک لفٹر دینے کااعلان کیا گیا جس پر سی او ملک فاروق اعوان نے کنٹوئمنٹ بورڈ کی طرف سے ایک لیفٹر فراہم کردیاگیامگر میئر سرگودھاملک اسلم نوید نے اپناوعدہ ابھی تک نہیں وفاء نہیںکیا جس کی وجہ سے شہر بھر میں غیرقانونی کارپارکنگ نے تریفک کانظام درہم برہم کرکے رکھ دیاہے ،اور شہریوں کو سخت مشکلات کاسامناہے ،شہریون کاکہناہے کہ میئر سرگودھاملک نویداسلم اپنی لیڈر مریم نواز کی خوشنودگی کیلئے تو لاکھوں روپے مالیت کا تاج دے سکتے ہیں مگر شہریوں کیلئے ایک لفٹر نہیں دریں اثناء ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ا س سلسلہ میں میئر سرگودھاکوباربار یادہانی کرائی گئی مگر وہ مسلسل ٹال مٹول سے کام لیے رہے ہیں حانکہ غلط پارکنگ کرنیوالی گاڑیوں کو اٹھانے کیساتھ ساتھ ان سے حاصل ہونیوالے جرمانوں کی مد میں ملنے والی آمدن بلدیہ سرگودھا اور ٹریفک پولیس میں برابر تقسیم کی جانی ہے جس سے نہ صرف پولیس اور بلدیہ کی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ اس اقدام غلط پارکنگ کے باعث ٹریفک کی روانی میں پڑنے والے خلل میں بھی کمی آئیگی۔