سرگودھا ، سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے حلقہ این اے 90 اور پی پی 78 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

منگل جون 18:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے حلقہ این اے 90 کے علاوہ پی پی 78 سے کاغذات جمع کروا کر اس حلقہ سے انتخاب لڑنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ڈاکٹر نادیہ عزیز حلقہ پی پی 78 کی مضبوط امیدوار گنی جارہی ہیں اس کے برعکس حلقہ این اے 90 میں انہیں سیاسی مخالفت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے حلقہ پی پی 78 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جس کی وجہ سے مخالفین پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں حلقہ پی پی 78 میں ڈاکٹر نادیہ عزیز مثالی کام کروانے کی وجہ سے تمام ارکان اسمبلی سے آگے ہیں اگر حلقہ این اے 90 میں ممتاز اختر کاہلوں کو پی ٹی آئی ٹکٹ دیتی ہے تو پی پی 78 میں ڈاکٹر نادیہ عزیز پی ٹی آئی کی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آسکتی ہیں اور یہ پینل کامیاب ہوگا۔