حکومت پنجاب نے ایکسائز ایکٹ کے تحت بغیر لائسنس سپرٹ کی فروخت کو قابل گرفت جرم قرار دیدیا

منگل 12 جون 2018 18:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) حکومت پنجاب نے ایکسائز ایکٹ 1914؁ء اور حد آرڈر 1979؁ء کے تحت بغیر لائسنس سپرٹ کی فروخت کو قابل گرفت جرم قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ مزاج ایکسائز اتھارٹی سے پرمٹ لائسنس کے بغیر سپرٹ الکوحل وغیرہ کی خرید و فروخت نقل و حرکت اور استعمال قانوناً جرم ہے جس کی سزاء بھاری جرمانہ قید یا دونوں کی ہوسکتی ہیں حکومت نے ایسے تمام ادارے ہسپتال‘ ایجنسیاں‘ فارما سویٹیکل کمپنیز‘ کالجز‘ یونیورسٹیز‘ کاسمٹیکس کمپنیز جوکہ سپرٹ کی خرید و فروخت یا استعمال کرتے ہیں انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ وہ محکمہ ایکسائز سے 30 جون تک اپنا لائسنس حاصل کرلیں وگرنہ ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔