چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے قاضی صاحبان میں ٹریننگ کورس مکمل ہونے پر اسناد تقسیم کردیں

اپنے فرائض ایمانداری ، صبر و تحمل سے سرانجام دیں تاکہ لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد مضبوط ہو ،محمد نور مسکانزئی

منگل 12 جون 2018 18:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں قاضی صاحبان کے ٹریننگ کورس کے اختتام پر قاضی صاحبان میں اسناد تقسیم کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ اپنے فرائض ایمانداری ، صبر و تحمل سے سرانجام دیں تاکہ لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد اور مضبوط ہو۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں کرپٹ جوڈیشل آفیسر کی کوئی جگہ نہیں ہے۔لہٰذااپنے فرائض منصبی اچھے اور بہتر طور پر سر انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :