بلوچستان کی11 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے

منگل جون 18:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) بلوچستان کی 11 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نگران وزرا عبدالسلام خان، منظور حسین قزلباش، امام بخش بلوچ ملک عنایت کاسی ، فرزانہ بلوچ، آغا عمر بنگلزئی ،نوید کلمتی ، حافظ خلیل، فیض کاکڑ، نصر اللہ خلجی اور خرم شہزاد سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان علائو الدین مری سمیت دیگر اعلی حکام موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :