پہلا آل تھری ڈسڑکٹ شہید عدنان فٹبال ٹورنامنٹ کیپٹن قاسم کلب نے جیت لیا

منگل 12 جون 2018 18:44

پہلا آل تھری ڈسڑکٹ شہید عدنان فٹبال ٹورنامنٹ کیپٹن قاسم کلب نے جیت ..
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) پہلا آل تھری ڈسڑکٹ چاغی ،خاران ،نوشکی نائٹ شہید عدنان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ پلنٹی کک کے ذریعے کیپٹن قاسم کلب کے رحیم نے پانچ کے مقابلے میں چھ گولوں سے جیت لیا۔فائنل میچ کا مقابلہ کیپٹن قاسم فٹبال کلب اور ایوب جان حمید جان کلب نوشکی کے مابین کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے زبر دست اور بہترین کھیلا۔

اور تما شائیوں سے خوب دار وصول کی۔دونوں ٹیمیں آخر تک برابر رہے۔

(جاری ہے)

جیت کا فیصلہ پلنٹی کک کے ذریعے ہوا۔پلنٹی کک کے ذریعے کیپٹن قاسم کلب کے کے رحیم کی ٹیم نے پانچ کے مقابلے میں چھ پلنٹی کک گول کے ذریعے فائنل مقابلہ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فائنل میچ کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر چاغی قادر بخش پر کانی تھے جنھوں نے ونر اور رنر ٹیموں میں انعامات شیلڈ تقسیم کئے۔اور مہمان خاص کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔مہمان خاص کے ہمراہ بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالرئوف نوتیزئی اور ڈی ایف اے چاغی کے سیکرٹری حاجی عبدالباری نوتیزئی تھے۔

متعلقہ عنوان :