Live Updates

کوئٹہ کے قومی اسمبلی کے 3حلقوں پر 87امیدوا ران میں کڑا مقابلہ ہوگا ، فہرستیں آراودکے فاترمیں آویزاں کردی گئیں

منگل 12 جون 2018 18:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کے ناموں کی فہرستیں ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر کے باہر آویزاں کردی گئیں ،کوئٹہ کے قومی اسمبلی کے 3حلقوں پر 87امیدوا ران ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگے ،امیدواران کی جانب سے سب سے زیادہ 40کاغذات نامزدگی کوئٹہ کے حلقہ این اے 265کی سیٹ کیلئے جمع کرائے گئے ہیں ،حلقہ این اے 264کیلئے 25،حلقہ این اے 266کیلئے 22امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں ۔

منگل کے روز کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل بھی شروع ہوچکاہے ،اس کے علاوہ کوئٹہ کے 9صوبائی حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرستیں بھی آر اوز کے دفاتر کے باہر آویزاں کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ میں ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے ناموں کی فہرستیں دفاتر کے باہر آویزاں کردی گئی کوئٹہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264کوئٹہ ون سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں جمعیت علماء اسلام کے مولاناعصمت اللہ ،مولاناولی محمد ترابی ،حافظ حمد اللہ ،ملک عبدالولی کاکڑ،مولاناعبدالقادر لونی ،محمد یوسف خلجی ،نواب سلمان خان خلجی ،عبدالمالک ،امیر افضل خان مندوخیل ،سیف اللہ خان ،سردارمحمدرئیس ،غلام محمد ،علی محمد ناصر، عبدالقاہر،عبدالرحمن ،عجب خان ،محمد عمر ،سردارعاطف علی سنجرانی ،سید ظہوراحمد ،نواب زادہ اورنگزیب جوگیزئی ،نورعلی ،محمد رضا،عبدالنعیم ناصر ،محمدطاہر خان ،عبدالقسیم شامل ہے جبکہ حلقہ این اے 265کوئٹہ ٹو سے کاغذات نامزدی جمع کرانے والوں میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے نواب زادہ لشکری رئیسانی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے روزی خان کاکڑ، راحیلہ حمیددرانی ،محمد یونس ،سرداریعقوب خان ناصر ،سعیداحمد ہاشمی ،جمعیت علماء اسلام کے حافظ حمداللہ ،سید ناصر علی شاہ ،عبدالخالق ،نواب زادہ ہمایوں جوگیزئی ،ارباب عمر فاروق کاسی ،محمد قاسم خان سوری ،عطاء الرحمن ،محمد اسماعیل ،محمدعارف خان اوتمانزئی ،محمد طاہر خان ،سید ثناء اللہ ،محمدہارون ،شیر علی میروانی ،کامران حسین ،سید محمد رضا ،خدابخش ،کوثر امین ،نصیب اللہ ،میر لیاقت علی لہڑی ،مجیب الرحمن ،لیاقت ،حاجی معصوم خان ،ولی خان ،برات خان ،غلام علی نوشاد،سیدال خان ناصر ،عبدالقادر ،ملک عمران اللہ ،عبدالودود جمال ،ندا محمد ،محمد نعیم ،سیف اللہ خان ،یاسمین بی بی لہڑی شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ کوئٹہ کے حلقہ این اے 266کیلئے 22امیدواران نے کاغذات نامزد گی جمع کرادئیے ہیں جن میں پشتونخوامیپ کے جمال خان ترہ کئی ،بی این پی کے آغا حسن بلوچ ،جمعیت علماء اسلام کے حافظ حسین احمد ،پاکستان تحریک انصاف کے زین العابدین خلجی ،پرنس احمد عمر احمد زئی ،نواب محمدخان شاہوانی ،میر سکندر شاہوانی ،سردارمحمدعمران ،جاوید احمد ،بی بی نسرین گل ،عبدالباسط ،سردارشیر دل خان ،علائوالدین ،محمدیونس ،محمد رمضان ،ملک محمد یار ،قطب علی ،فیض احمد ،سردار احمد خان شاہوانی ،میرمحمد عثمان پرکانی ،ملک عبدالرزاق ستوریانی شامل ہیں ۔

کوئٹہ کے قومی اسمبلی کے 3حلقہ جات پر87 امیدواروںکی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جن کی جانچ پڑتال کاسلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز ہمایوں جوگیزئی ،محمدعارف خان اوتمانزئی سمیت مختلف امیدواروں کی کاغذات کی سکروٹنی کی گئی ۔کوئٹہ کے حلقہ این اے 264پر پشتونخوامیپ کے عبدالرحمن بازئی ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا عصمت اللہ ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک عبدالولی کاکڑسردار عاطف علی سنجرانی ،لالا یوسف خلجی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے ۔

اس کے علاوہ حلقہ این ای265پر پشتونخوامیپ کے محمود خان اچکزئی ،بلوچستان عوامی پارٹی کے سعید احمد ہاشمی ،جمعیت علماء اسلام کے حافظ حمداللہ ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی ،پاکستان تحریک انصاف کے قاسم خان سوری ،پاکستان پیپلزپارٹی کے روزی خان کاکڑ اور پاکستان مسلم لیگ(ن) سردار یعقوب ناصر ،عوامی نیشنل پارٹی کے نوابزادہ ارباب عمر فاروق ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے جبکہ حلقہ این اے 266پر جمعیت علماء اسلام کے حافظ حسین احمد ،پشتونخوامیپ کے جمال خان ترہ کئی ،نیشنل پارٹی کے نواب محمد خان شاہوانی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے آغا حسن بلوچ ،بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس احمد علی عمر احمد زئی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے ۔

قومی اسمبلی کے علاوہ کوئٹہ کے صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ پی بی 24کوئٹہ ون کیلئے 25امیدوار میدان میں ہے جن میں پشتونخوامیپ کے یوسف خان کاکڑ،جمعیت علماء اسلام کے مولاناساز الدین ،عوامی نیشنل پارٹی کے ملک نعیم خان بازئی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالحمید خان کاکڑکے علاوہ جمیل احمد مشوانی ،عبدالنعیم ناصر، مولوی رحمت اللہ ،سردارزادہ نعمان خان ناصر ،نور علی ،محمدیونس کاسی ،نواب زادہ اورنگزیب ،میروائس خان بازئی ،امان اللہ ،عبدالوہا ب ،عبدالوارث ،گلاب خان خلجی ،ملک عبدالا حد،محمدیوسف، شہریار خان ،حضرت علی ،حاجی منظوربازئی ،عزیز اللہ ،عتیق الرحمن ،اجمل خان اور منیراحمد کاکڑ شامل ہیں ۔

حلقہ پی بی 26کیلئے کل 31امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں سید نصراللہ ،محمدیوسف،عاصم علی شاہ ،برکت علی ،رمضان علی ،حبیب الرحمن ،عبدالخالق ،احمد علی ،درمحمد،محمد طاہر خان ،محمدابراہیم ،سید ناصر علی شاہ ،عبدالخالق ہزارہ ،بی بی سفورا،خدائے نظر ،تانیہ ،ذوالفقار علی خان ،منورخان ،ولایت خان ،نعمت اللہ ،حلیمہ ،حمیدہ علی ،ولی محمد ترابی ،محمد قاہر ،محمد ادریس ،ولی جان ،سردار گلاب خان ،برات خان ،فضل محمد ،شازیہ احمد اور محمد مہدی شامل ہیں ۔

حلقہ پی بی 27کوئٹہ سے عبدالقیوم ،عبدالباری ،احمد کامل حسین ،عبدالغفار خان کاکڑ،اسلم خان ،احمد اللہ ،عبدالرحمن ،ارشد اقبال ،عبدالخالق ،الطا ف حسین ،عصمت اللہ ،علی یاور ،بسم اللہ خان ،بشیر احمد ،برات خان ،فرمان اللہ خان ،ہمایوں رشید الکوزئی ،حکم خان ،حاجی عبدالصادق ،حمزہ خان ،حضرت علی ،حمید المہدی ،جمیل احمد ،جلال الدین ،کامران حسین ،لیاقت ،مہراللہ ،محمد نعیم ،محمد ابراہیم ،محمدطاہر خان ،محمدیوسف، محمد حسن ریکی ،محمد اعظم ،نعمت اللہ ،نصیب اللہ ،ندا محمد ،نورالدین کاکڑ، نصراللہ خان ،سید بسم اللہ ،سحرگل خلجی ،صادق خان ،سمیع اللہ ،سالار خان کاکڑ،سید عبداللہ شاہ ،سید آغا رضا ،سید محمد ،سید ناصر علی شاہ ،سیدرضا ،ارباب عمر فاروق ،ولی محمد،ذاکر حسین کاسی ایک دوسرے کے مد مقابل انتخاب لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرچکے ہیں حلقہ پی بی 27پرکل 51امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ۔

حلقہ پی بی 28کوئٹہ V سے فاروق خان خلجی ،خدائے دوست کاکڑسمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ۔حلقہ پی بی 29کوئٹہ VIسے علائوالدین کاکڑ،نجیب اللہ ،لیاقت علی ،قاری مہراللہ ،فوجان ،فیروز خان ،محمد ہاشم خان ،عبدالرزاق ،عبدالوحید ،سکینہ پروین ،سعید احمد ہاشمی ،سعید احمد ہاشمی ،امیر عثمان اچکزئی ،احمد رضا ،اختر محمد ،راحیلہ حمیددرانی ،مومینہ بابر،محمدفاروق ،نویداحمد،عبدالباری ،حاجی خان محمد،منورحسین ،فرح اشرف ،اخترحسین لانگو،سیدال خان ،حضرت عمر اچکزئی ،میر بہروز حسین ،محمدیونس ملازئی ،تنویر شاہد بزدار،اسد اللہ جان ،محمدعمران ،مجیب الرحمن ترین ،دینہ خان ،نیاز محمد ،خان دولت خان ،جاوید اقبال ،سلطان محمد بڑیچ ،سید عبدالغفور ،عطاء محمد کاکڑاور محمد سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں جن کی سکورٹنی کا عمل جاری ہے اس حلقے پر کل 41امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں ۔

حلقہ پی بی 30سے محمد عیسیٰ ،محمدحیات ،عبدالحئی ،شمس الحق ،میر گل ،احمد رضا،محمدیونس ،اللہ دوست ،احمدنواز، وحید احمد ،حاجی محمد گل ،میر جان محمدلہڑی ،میر عطاء محمدبنگلزئی ،سید عبدالخالق ،عامر خان ،عبدالعلی ،ملک غلام مصطفی ،میر محمد اسماعیل لہڑی ،ظفراحمد،محمدعمران بنگلزئی ،ثمینہ سعید اور سید حبیب اللہ شامل نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

حلقہ پی بی 30کوئٹہ VII پر 22امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں ۔حلقہ پی بی 32پر 42امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں ۔جن میں قادر بخش محمدحسنی ،میرمحمدالفت ،غلام نبی ،سیدمحمدابراہیم شاہ ،میرمحمدعثمان پرکانی ،لیاقت علی ،ریاض احمد ،علی نواز،علی نواز ،فدا کوثر ،عبدالواسع،اختررحمان شاہوانی ،حبیب اللہ پرکانی ،مولاناعبدالغفور حیدری ،عبدالرحمن ،نصیراحمد،ثناء اللہ ،لیاقت علی ،حفیظ اللہ ،ملک محمد یار شاہوانی ،جہانزیب خان کاکڑ،محمدعارف ،عبدالغیاث ،حمداللہ ،عبدالباسط ،زاہد لغاری ،سمیع اللہ خان کاکڑ،محمدمسلح الدین ،محمدنوازشاہوانی ،منیراحمد ،حاجی محمد اشرف کاکڑ،میر کبیر احمد ،نواب زادہ مظفراللہ شاہوانی ،سید اکبرشاہ ،بی بی صالحہ ،خان زمان ،یاسمین بی بی لہڑی ،مولابخش ،رحمت اللہ شامل ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات