چوہدری نثارآزاد الیکشن لڑیں یا خلاف انکی صوابدید ہے،پرویزرشید

جب کوئی ٹکٹ مانگتا ہےتواس کوٹکٹ دیا جاتا ہے،جبکہ چوہدری نثار نےابھی ٹکٹ مانگا ہی نہیں ہے۔ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنماء سینیٹرپرویز رشید کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 جون 2018 18:57

چوہدری نثارآزاد الیکشن لڑیں یا خلاف انکی صوابدید ہے،پرویزرشید
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثارآزاد الیکشن لڑیں یا ہمارے خلاف الیکشن لڑیں یہ ان صوابدید ہے، چوہدری نثار نے ٹکٹ مانگا ہی نہیں ہے،جب کوئی پارٹی سے ٹکٹ مانگتا ہے تواس کوٹکٹ دیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء پرویز رشید نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے پارٹی اور پارٹی قائد نوازشریف کیخلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے ٹکٹ مانگا ہی نہیں ہے۔

جب کوئی ٹکٹ مانگتا ہے تواس کوٹکٹ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کہ چوہدری نثارآزاد الیکشن لڑرہے ہیں؟ جس پرانہوں نے جواب دیا کہ چوہدری نثار ہمارے خلاف الیکشن لڑیں یا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں یہ ان کی صوابدید ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے نجی ٹی وی کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ آئین اور قانون کی بات کرنے والوں کوپارٹی آئین کی پاسداری بھی کرنی چاہیے۔

پارٹی آئین میں پارٹی قائد کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔پارٹی میں صدر کاعہدہ ہویا کوئی اور عہدہ ہو کوئی بھی عہدہ تاحیات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اور دوستوں نے بھی پارٹی کی ایک ایک اینٹ لگائی۔ آج وہ دوست بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پارٹی میں مجھے موجودہ حالات تک پہنچانے کی وجہ ایک ہے۔ مریم نوازصرف نوازشریف کی بیٹی ہیں۔

پارٹی کے اندرموروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات پہلے بھی کہی ہے آج بھی اس بات پرقائم ہوں کہ مجھے علم نہیں مریم اور نوازشریف بطور قائد کیا چاہتے ہیں۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے کیلئے مشاورت کررہا ہوں۔ آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا توباضابطہ اعلان کروں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں نے پوری زندگی شیرکے نشان کیلئے درخواست نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کسی کی سازش نہیں اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔ اپنی غلطیوں کا بدلہ ریاست سے لینا مناسب نہیں۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ ڈان لیکس اجلاسوں میں نوازشریف نے ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ ڈان لیکس اجلاسوں میں نوازشریف ،میں اوراسحاق ڈار شریک ہوتے تھے۔واضح رہے گزشتہ روز سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پارٹی نے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دے دیے ہیں۔

میں نے منہ کھولا توشریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پرمسلط کردی۔ تاہم بعد میں چوہدری نثار نے اپنے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ میں نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا مجھ سے منسوب بیان غلط ہے۔