ساہیوال، کار میں لفٹ دیکر4ملزمان نے نوجوان سے نقدی ‘موبائل فون اور طلائی زیورات چھین لئے، مقدمہ درج

منگل 12 جون 2018 19:04

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) کار میں لفٹ دیکر4ملزمان نے نوجوان سے نقدی ‘موبائل فون اور طلائی زیورات چھین لئے تفصیلات کے مطابق اویس اقبال بیرون بس اسٹینڈ پر لاہور جانے کیلئے کھڑا تھا کہ اس دوران خلیل احمد وغیرہ 4کار سوار ملزمان نے لفٹ دینے کے بہانے اسے بٹھا لیا اور لاہور کی جانب روانہ ہوگئے جب وہ شرقی بائی پاس پر پہنچے تو ملزمان نے گن پوائنٹ پر کار میں ہی اویس سے نقدی ‘موبائل فون اور طلائی زیورات کل مالیتی 1لاکھ57ہزارروپے چھین لئے اور اسے کار سے اتار کر فرارہو گئے۔

(جاری ہے)

چوری کی واردات 112/9-L میںہو ئی یہاں وسیم وغیرہ 3ملزمان نے محمد علی کے احاطہ مویشیاںسے بکرا و بکری کل مالیتی65ہزارروپے چراکرلے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :