پی پی حلقہ165کے امید وار طارق اسلم سندھو میاں شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا

منگل 12 جون 2018 19:04

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ء امید وار پی پی حلقہ 165کے امید وار طارق اسلم سندھو نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف این اے حلقہ 132اور پی پی حلقہ 165 سے بطور امید وار ہیں ہمیں انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ اس حلقہ سے ن لیگ کے قائد کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کو خوش آیئند ہے اور ہم بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں پی پی حلقہ165کے امید وار طارق اسلم سندھو میاں شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قانون کا بو ل بالا ہے سابق وزیراعظم کی نا اہلی کے خواب دیکھنے والوں کو اقتدار حاصل کرنے کی جلدی ہے ملکی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں کاراستہ عوام روکیں گے سی پیک جیسا منصوبہ عوام کی تقدیربدلدیگا ملک بھر میں موٹروے سمیت سڑکوں کے جال ،عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات دینے کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں میٹرو بسوں کی فراہمی اور اونج ٹرین کا منصوبہ زراعت اور صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان ، موجودہ حکومت اور پاک فوج نے ہشت گردی کا خاتمہ کرکے عوام کی جانو ںمال کا تحفظ فراہم کیا۔