کوہاٹ ،پولیس نے رہزنی کی کوشش ناکام بنا کر دو مسلح رہزنوں کو گرفتار کرلیا

منگل 12 جون 2018 19:43

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) کوہاٹ میں پولیس نے رہزنی کی کوشش ناکام بنا کر دو مسلح رہزنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کاروائی میں زیر حراست ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا مال بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کوہاٹ پنڈی روڈ پر واقع بہاولنگر کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر دو افراد سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کے واقعے کی اطلاع پر فی الفور کاروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئی ،کاروائی کے دوران علاقے کا محاصرہ کرتے پولیس نے مزاحمت کے بعد واردات میںملوث دو مسلح رہزنوں عبدالوہاب ولد سعید شاہ اور رشید شاہ ولد مبارک شاہ ساکنان بہاولنگر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے تیس بور پستول بمعہ کارتوس اور شہریوں سے لوٹی گئی موبائل فون سیٹس برآمد کرلئے ،زیر حراست دونوں رہزنوں کو فوی طور پر تھانہ محمد ریاض شہید منتقل کردیا گیا جہاں متاثرہ شخص حسن علی ولد باقی خان سکنہ ضلع کرک کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ دونوں نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور ان سے رہزنی کی واردات کے حوالے سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔