پشاور، کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کا عوامی شکایات پر نوٹس ، صدر میں مختلف پارکنگ سٹینڈز میں نرخ کا تعین کردیا گیا

منگل جون 19:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) پشاور کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے صدر میں مختلف پارکنگ سٹینڈز میں نرخ کا تعین کردیا گیا، کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رانا خاور افتخار نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر کو پارکنگ سٹینڈز کے عملے کا قبلہ درست کرنے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے صدر میں واقع شفیع مارکیٹ اور شامی روڈ پر واقع ایکسائز کار پارکنگ کے دورے کئے اور پارکنگ سٹینڈز میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کیلئے الگ الگ نرخ مقرر کردیئے جس کے تحت تین گھنٹے موٹر کار پارک کرنیوالوں سے 20 جبکہ چھ گھنٹے پارک کرنے والوں سے 30 روپے وصول کئے جائیں گے اسی طرح موٹر سائیکل تین گھنٹے پارک کرنے والوں سے 10 جبکہ چھ گھنٹے پارک کرنے والوں سے 15 روپے وصول کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے سٹینڈز میں عوام سے پارکنگ فیس کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور گھنٹوں تک پارکنگ سٹینڈز میں موجود رہیں اور عوام سے مقررہ فیس کے مطابق رقم وصولی کی ۔

متعلقہ عنوان :