ضلعی انتظامیہ پشاور نے پشاور پولیس کو کرکٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی

منگل 12 جون 2018 19:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے پشاور پولیس کو کرکٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ نے محکمہ سپوڑٹس کے تعاون سے پشاور میں ایک روزہ فلڈ لائٹ نائٹ ون دے کرکٹ میچ کا انعقاد کیا تھا۔ کمشنر پشاور ڈویژن شہاب علی شاہ اور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمان خصوصی میچ کے مہمان خصوصی تھے۔

جبکہ دیگر افسران میں ضلعی سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ، پولیس کے افسران اور دیگر بھی موجود تھے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کی قیادت ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ اور پشاور پولیس کی قیادت ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کر رہے تھے۔ پولیس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا اور مقرر بارہ آورز میں 85 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی بیٹنگ کا آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے شاندار چھکوں سے ہوا۔

اور ان کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے ٹیم نے مقرر حدف بارہ آورز میں حاصل کر کے پولیس کی ٹیم کو شکست دے دی۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کی کامیابی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عرفان علی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان کے شاندار چھکوں نے اہم کر دار ادا کیا جبکہ بہترین بالر کا ایوارڈ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحیم کو دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے بہترین انتظامات پر ضلعی سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ کے لیے پچاس ہزار نقد انعام کا اعلان کیا۔

اس موقع پر بات کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ اور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور مستقبل میں بھی ایسی مثبت سرگرمیوں کوکا انعقاد کیا جا ئے گا۔جبکہ ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کے ایک دہائی پر محیط دہشتگردی کی لہر کے بعد امن امان دوبارہ بحال ہو چکا ہے لہذا عوام کوایسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے دنیا کو مثبت پیغام دینا چائیے۔آخر میں کمشنر پشاور ڈویژن اور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر نے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔