میجر (ر) سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی سے میجر(ر)ڈاکٹر عابداللہ خان کی ملاقات

منگل جون 19:46

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) میجر (ر) سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی سے میجر(ر))ڈاکٹر عابداللہ خان کی ملاقات، جمعیت میں شمولیت کی دعوت دیدی گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی سے بنوں کے علاقہ ککی کی اہم شخصیت میجر (ر) ڈاکٹر عابداللہ خان نے خصوصی ملاقات کی ملاقات میں بنوں کی تعمیر و ترقی اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اکرم خان درانی نے مٹی کی خاطراُس کے نیک جذبات کاشکریہ اداکرتے ہوئے اُس کوباقاعدہ طورپرجمعیت علماء اسلام کے قافلے میں شرکت کی دعوت دی،جو اس نے بخوشی قبول کرتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں جماعت کیلئے بروئے کارلانے کا عہد کیااور کہا کہ یہ میرے خاندان سمیت پورے تحصیل ککی کیلئے بہت بڑی سعادت ہے ہماری خاندان سینکڑوں کی تعدادمیںاس عہد کا باقاعدہ اعلان وہ 18جون بروز سوموار بوقت شام 5بجے بمقام آبائی گاؤںملتان ککی میں اکرم خان درانی کی موجودگی میں ایک عظیم الشان شمولیتی جلسے میں کریں گے اُنھوں نے ضلع بنوں کی قومی حلقہ NA35پرالیکشن لڑنے کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی اوراس کواہلیان بنوں کیلئے بہت بڑا اعزاز قرار دیا