Live Updates

شہباز شریف کے سوالات کا تحریک انصاف نے دبنگ جواب دے دیا

دونوں بھائی ذہنی طورپرمفلوج اورشدید عقلی بحران کا شکار ہیں،حکومت اور کرپشن یہ کرتے ہیں اورسوال حزب اختلاف اورعدالت سے پوچھتے ہیں،فواد چوہدری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 جون 2018 19:36

شہباز شریف کے سوالات کا تحریک انصاف نے  دبنگ جواب دے دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 جون 2018ء ) :شہباز شریف کے سوالات کا تحریک انصاف نے دبنگ جواب دے دیا۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں بھائی ذہنی طورپرمفلوج اورشدید عقلی بحران کا شکار ہیں،حکومت اور کرپشن یہ کرتے ہیں اورسوال حزب اختلاف اورعدالت سے پوچھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سے انکی صوبائی حکومت کی کارکردگی سے متعلق 26 سوال پوچھے تھے ۔

جس پر تحریک انصاف نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے سوالات کا دبنگ جواب دے ڈالا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان تحریک اںصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں بھائی ذہنی طورپرمفلوج اورشدید عقلی بحران کا شکار ہیں،حکومت اور کرپشن یہ کرتے ہیں اورسوال حزب اختلاف اورعدالت سے پوچھتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے پختونخوا میں حکومت سنبھالی تو صوبہ جنگ زدہ تھا۔

کرپشن اوربدانتظامی نے پختونخوا کو مکمل بدحال کررکھا تھا۔پی ٹی آئی بہرحال چھوٹے میاں کے بھونڈے سوالات کا سنجیدگی سے جواب دیتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ پختونخوا میں تعلیم پرکی گئی سرمایہ کاری کے اثرات ان شاءاللہ نسلوں تک برقراررہینگے۔پختونخوا حکومت نے 5 سال میں درجن بھرنئی جامعات اور اسپتال بنائے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن کےالزامات پروزیربھی نکالے اوراراکین اسمبلی بھی۔

عمران خان نے کرپشن کے خاتمے کا اپنا وعدہ نبھایا۔پختونخوا حکومت نے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کوقابلیت کی بنیاد پرروزگاردیا۔کے پی میں کرپشن میں ملوث وزیراورسرکاری افسران کا باضابطہ احتساب ہوا۔پی ٹی آئی نےکے پی کو گورننس،انسانی ترقی میں سب سے آگے لاکھڑا کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ 6 ماہ، ایک سال تو درکنار، آج 5 سال بعد بھی ملک میں اندھیروں کا راج ہے۔شہباز شریف خود کہا کرتے تھے اگربجلی کا بحران ختم نہ کیا تونام بدل دیں۔شہبازشریف میں شرم وحیا ہےتو خود اپنا نام ہی تجویزکردیں۔پختونخوا حکومت نےباب پشاوراورآزادی فلائی اوور50 فیصد کم لاگت میں تعمیرکیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات