چودھری نثار ہی بتا سکتے ہیں وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑینگے یا ہمارے خلاف، انہوں نے ہم سے ٹکٹ مانگا ہی نہیں، پرویز رشید

منگل 12 جون 2018 19:46

چودھری نثار ہی بتا سکتے ہیں وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑینگے یا ہمارے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چودھری نثار نے ٹکٹ مانگا ہی نہیں ہے یہ ان کی صوابدید ہے کہ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں یا ہمارے خلاف لڑیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی نے سینیٹر پرویز رشید سے پوچھا کہ چودھری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں اس پر آپ کیا کہیں گی جس پر انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کی بتا سکتے ہیں کہ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے یا ہمارے خلاف کیونکہ انہوں نے ہم سے ٹکٹ مانگا ہی نہیں ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ جب کوئی ہم سے ٹکٹ مانگتا ہے تو تب اسے دیتے ہیں۔