عام انتخابات 2018ء،21 ہزار 482 امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران کو کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

منگل 12 جون 2018 19:50

عام انتخابات 2018ء،21 ہزار 482 امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران کو کاغذات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) عام انتخابات 2018ء کیلئے 21 ہزار 482 امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران کو کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 4 جون سے 11 جون کے دوران قومی اسمبلی، صوبائی اسملیوں، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کیلئے 5 ہزار 473 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے 13 ہزار 693 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے 436 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں پر 1255 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کیلئے 154 جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کیلئے 471 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پنجاب بشمول اسلام آباد 2700 کاغذات جبکہ سندھ سے 1346، خیبرپختونخوا بشمول فاٹا 992 اور بلوچستان سے 435 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔

خواتین کی مخصوص نشستوں پر پنجاب بشمول اسلام آباد 236، سندھ 76، خیبرپختونخوا بشمول فاٹا 88 اور بلوچستان سے 36 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ اسی طرح صوبائی اسمبلیوں کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں پر پنجاب بشمول اسلام آباد 664، سندھ 213، خیبرپختونخوا بشمول فاٹا 262 جبکہ بلوچستان سے 116 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں کیلئے اقلیتوں کیلئے پنجاب بشمول اسلام آباد 232، سندھ 110، خیبرپختونخوا بشمول فاٹا 73 اور بلوچستان سے 56 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔