Live Updates

لوڈشیڈنگ خاتمے کے دعوے کی حقیقت نظر آگئی ہے،اسد عمر

تمام فیتے کاٹنے اور دعوے کرنے کے باوجود بجلی کی صورتحال میں کوئی فرق نہیں آیا، سابق حکومت بیل آوٹ کی طرف جارہی تھی،نگراں حکومت حقائق عوام کے سامنے رکھے تاکہ آنیوالی حکومت تیاری کرسکے، رہنماء پی ٹی آئی

منگل 12 جون 2018 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ خاتمے کے دعوے کی حقیقت نظر آگئی ہے،تمام فیتے کاٹنے اور دعوے کرنے کے باوجود بجلی کی صورتحال میں کوئی فرق نہیں آیا، سابق حکومت بیل آوٹ کی طرف جارہی تھی،حقائق جھٹلا رہی تھی،نگراں حکومت حقائق عوام کے سامنے رکھے تاکہ آنیوالی حکومت تیاری کرسکے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا کہ پچھلے 6 ماہ میں ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر15 سے 16 روپے گرگئی ہے ،زر مبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ خاتمے کے دعوے کی حقیقت نظر آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیتے کاٹنے اور دعوے کرنے کے باوجود بجلی کی صورتحال میں کوئی فرق نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ جون کے پہلے ہفتے میں بجلی کی کمی 4 ہزار میگاواٹ تھی ، اتنی ہی کمی پچھلے سال بھی تھی ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت بیل آوٹ کی طرف جارہی تھی اور حقائق جھٹلا رہی تھی،نگراں حکومت حقائق عوام کے سامنے رکھے تاکہ آنیوالی حکومت تیاری کرسکے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات