خیبر پختو نخوا فوڈ اتھارٹی نے رنگ روڈ اور چمکنی میں اشیاخوردونوش بنانے والے پانچ فیکٹریوں کی چیکنگ کے دوران دو فیکٹریوں کو سیل کردیا

منگل 12 جون 2018 19:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) خیبر پختو نخوا فوڈ اتھارٹی نے رنگ روڈ اور چمکنی میں اشیاخوردونوش بنانے والے پانچ فیکٹریوں کی چیکنگ کے دوران دو فیکٹریوں کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

کے پی فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق رنگ روڈ پر شربت ساشے بنانی والی فیکٹری کی جانچ کے دوران غیرمعیاری اجزا اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر فیکٹری سیل کردیا ہے، جبکہ چمکنی میں واقع نمکو فیکٹری کی صفائی کا پول بھی کھول دیانمکو میں حشرات سے بھری خراب دال کے استعمال کا انکشاف ہوا ہیں فیکٹری کے پورے سٹور میں ایک بوری بھی صاف نہ نکلی دال میں طرح طرح کے حشرات پائے گئے فیکٹری میں کراچی سے منگایاجانے والا غیرمعیاری تیل کا ٹینکر بھی بھرا پایا گیاہیں ٹینکرمیں پانچ ہزار لیٹر سے زاید غیرمعیاری تیل قبضے میں لیا گیافیکٹری کی ابتر صورتحال پر فیکٹری کو تالے لگادیے گئے۔

متعلقہ عنوان :