خیبرپختونخوامیں انتخابات 2018کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانج پڑتال کا سلسلہ جاری

پہلے روز بیس سے زائد امیدوار پیش ہوئے اے این پی کے ہارون بلورایم ایم اے کے حاجی غلام علی پی ٹی آئی کے نور عالم خان پی ٹی آئی کے آصف خان اور پی پی پی کی عاصمہ عالمگیر کو ریٹرننگ آفسران نے انیس جون کو دوبارہ طلب کرلیا

منگل 12 جون 2018 19:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) خیبرپختونخوامیں انتخابات 2018کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانج پڑتال کا سلسلہ جاری ہیں ریٹرننگ افسران کے سامنے پہلے روز بیس سے زائد امیدوار پیش ہوئے اے این پی کے ہارون بلورایم ایم اے کے حاجی غلام علی پی ٹی آئی کے نور عالم خان پی ٹی آئی کے آصف خان اور پی پی پی کی عاصمہ عالمگیر کو ریٹرننگ آفسران نے انیس جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔

انتخابات کے لیے کاغذات جمع کرانے والے مختلف پارٹیوں کے امیدوارریٹرینگ آفسران کے سامنے پیش ہوئے پی پی پی کے ضیااللہ آفریدی اور زوالفقار افغانی کو کلیر قرار دے دیا ہے پی پی پی کی امیدوار این اے 27 عاصمہ عالمگیر سکروٹنی کیلئے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے ہیں ریٹرننگ آفیسرنے عاصمہ عالمگیر سے کہا کہ سکروٹنی کا عمل جاری ہے 19 جون کو پھر آئے،پی پی پی کی رہنما عاصمہ عالیمگر نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے ہمیں نیب کے زریعے ہمیشہ پریشر میں رکھا- این اے 27 سے ایم ایم اے کے امیدوار حاجی غلام علی کو بھی انیس جون کو دوبارہ طلب کرلیا حاجی غلام علی کے خلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے شکایت ریٹرننگ آفسر موصول ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حاجی غلام علی نے کہا کہ مجھے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔انیس جون تک کاغذات کلیئر کروالونگا۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر اب تک تقریبا اکیس امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی تمام درست قرار دے گئے اہم امیدواروں میں انیسہ زیب طاہر خیلی،نعیمہ کشور،شاہدہ اختر علی،میمونہ ہاشم،رابعہ بصری،میمونہ باسط ،ریحانہ اسماعیل،عایشہ ،خدیجہ سردار،یاسمین ضیاء، شاہین ضمیر،طاہرہ بخاری ،نیلوفر بابر،فوزیہ جدون ،اشبر جدون،ساجدہ ذوالفقار شامل ہیں۔