سابق وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے

منگل جون 20:01

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے گئے ذرائع کے مطابق میر سرفرازبگٹی کے کاغذات نامزدگی اثاثے چھپانے کے بناپرمستردہوئے ،ان کاغذات نامزدگی پر نوبزادہ گہرام بگٹی کی جانب سے اثاثے چھپانے پراعتراض لگایاگیاتھا ،جس کی بناء پر کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا گیا ،واضع رہے کہ میر سرفرازبگٹی نے پی بی 10میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

متعلقہ عنوان :