ْسرگودھا ،ْ تیز رفتار کار کی ٹکر سے 8 سالہ بچی کی ہلاکت کے بعد موٹرسائیکل سوار باپ بھی دم توڑ گیا

منگل 12 جون 2018 20:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) سرگودھا سلانوالی روڈ پر شاہ نگڈر کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے 8 سالہ بچی کی ہلاکت کے بعد موٹرسائیکل سوار باپ بھی دم توڑ گیا۔پولیس نے باپ بیٹی کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔متوفی کا بھابجا زخمی زیر علاج ہے۔پولیس تھانہ شاہ نگڈر نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی چک 173 شمالی کا احمد شیر موٹرسائیکل پر بچی 8 سالہ جنت بی بی اور بھابجے مبین کے ہمراہ سلانوالی گاوں جا رہا تھا جا رہا تھا کہ شاہ نگڈر کے قریب تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتجہ میں 8 سالہ جنت بی بی موقع پر جانبحق ہو گئی جس کا 45 سالہ باپ احمد شیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور مبین احمد زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیاگیا۔پولیس تھانہ شانگڈر نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ متوفی باپ بیٹی کی اچانک نعشیں گاوں پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔