سندھ ہائی کورٹ ، سانحہ صفورا کے سہولت کار کی سزا کیخلاف اپیل

منظور،ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار

منگل 12 جون 2018 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ سانحہ صفورا کے دہشتگردوں کو سہولت کاری فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نیسانحہ صفورا کے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے والیکالعدم تنظیم کے خالد یوسف باری کی سزا کے خلاف اپیل کی درخواست منظور کرلی عدالت نے مجرم کیخلاف ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا واضع رہے کہ عدالت نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردی خالد یوسف باری کو دس سال قید کی سزا سنائی تھی عدالت نے خالد یوسف باری پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا جبکہ سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ خالد یوسف باری نے سانحہ صفورا کے مرکزی دہشتگردوں کو رہائش فراہم کی اور ذہن سازی کی ملٹری کورٹ نے سانحہ صفورا کے پانچ دہشت گردوں کو سزا موت سنائی تھی دہشتگردوں نے صفورا کے علاقے میں فائرنگ کرکے 46افراد کو قتل کردیا تھا